BP اور بلڈ شوگر ٹریکر
اپنی، یا گھر کے کسی بالغ کی، ہر بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر ریڈنگ لکھتے جائیں، اور دیکھیں کہ وقت کے ساتھ کیا بدلا۔ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو ایک لنک دکھا دیں، جس میں ہمیشہ تازہ ترین ریڈنگ ہوتی ہیں۔
لوڈ ہو رہا ہے…
یہ کیسے کام کرتا ہے
- بلڈ پریشر: اوپر والا (سسٹولک) اور نیچے والا (ڈائسٹولک) نمبر لکھیں، اور یہ بھی کہ ناپا کہاں گیا: ڈاکٹر کے کلینک میں، یا گھر یا کام کی جگہ پر۔ ایک بار بیٹھ کر لی گئی تین ریڈنگ تک کا اوسط نکال لیا جاتا ہے۔
- بلڈ شوگر: فاسٹنگ (FBS)، کھانے کے 2 گھنٹے بعد (PPBS)، رینڈم (RBS) یا HbA1c، اور یہ بھی کہ جانچ لیب میں ہوئی یا گلوکومیٹر سے۔
- وزن (ضروری نہیں): قد کے ساتھ مل کر یہ دکھاتا ہے کہ وقت کے ساتھ آپ کا BMI کیسے بدلا۔
- بالغوں کے لیے (18 سال اور اس سے اوپر)۔ گھر کے بالغ افراد کی ریڈنگ بھی آپ ان کی رضامندی سے یہاں رکھ سکتے ہیں۔
- بہت زیادہ یا بہت کم ریڈنگ ہو تو آپ کی اسکرین پر ایک چھوٹا سا نوٹ دکھتا ہے کہ اب کیا کریں۔ کسی کو کچھ نہیں بھیجا جاتا۔
- اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں: ایک لنک (اور QR کوڈ)، جو جب بھی کھولا جائے، اس وقت تک کی تازہ ریڈنگ دکھاتا ہے۔ اس میں کیا کیا ہو اور یہ کب تک چلے، یہ آپ طے کرتے ہیں، اور جب چاہیں اسے بند کر سکتے ہیں۔
آپ کی ریڈنگ صرف آپ دیکھ سکتے ہیں، جب تک آپ کوئی لنک شیئر نہ کریں۔ انہیں، یا اپنا پورا اکاؤنٹ، آپ جب چاہیں مٹا سکتے ہیں۔ کیا محفوظ ہوتا ہے · ڈسکلیمر